مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں سعودی عرب کے ہاتھوں آیت اللہ شیخ باقر النمر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری امریکہ پر عائد کی ہے حزب اللہ لبنان نے امریکہ کو سعودی عرب اور اسرائیل کے بھیانک جرائم میں برابر کا شریک قراردیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے عالمی اداروں ، انسانی حقوق کی تنظیموں پر زوردیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ہولناک جرائم کی مذمت کریں ۔ حزب اللہ لبنان نے شہید شیخ نمر کے اہلخانہ کو بھی تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان جابری انصاری نے بھی سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی سعودی حکومت کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو شیخ باقر النمر کی شہادت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے بھیانک اور بہیمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایک طرف وہابی تکفیری دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہا ہے اور دوسری طرف ملک کے اندر تنقید کرنے والوں اور جمہوریت کا مطالبہ کرنے والوں کو پھانسی کی سزا دے رہا ہے۔ سعودی عرب کے جلاد حکام کی جانب سے شیخ باقر النمر کو شہید کرنے کے بعد سعودی عرب کی منحوس وہابی حکومت کی عالمی سطح پرمذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ